اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیو ز ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات 30 اپریل کو کرانے کی منظوری دے دی۔
صدرمملکت نے الیکشن کمیشن کی تجویز کردہ تاریخوں پر غور کرنے کے بعد تاریخ کا اعلان کیا۔
الیکشن کمیشن کی تجویز کے مطابق صدر مملکت نے اتوار کو پولنگ ڈے کے طور پر منانے کی منظوری دی ہے۔الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں صدر مملکت کو خط ارسال کیا تھا جس میں صوبہ پنجاب میں انتخابات کے انعقاد کی تاریخیں 30 اپریل سے 7 مئی 2023 تک تجویز کی گئی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں
پنجاب میں انتخابات کی تاریخیں تجویز ، گورنر پختونخوا کو بھی خط ارسال
قبل ازیں چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں کمیشن کے ارکان اور سیکرٹری الیکشن کمیشن نے شرکت کی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق صدر مملکت تاریخ کے انتخاب کے بعد آئینی اور قانونی ذمہ داریاں ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔
اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے گورنر خیبرپختونخوا کو بھی خط ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن آپ کے جواب کا منتظر ہے۔