اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ کوئی قانونی رکاوٹ نہ آئی تو (آج) جمعرات کو پنجاب اسمبلی تحلیل ہو جائے گی جس کے بعد خیبرپختونخوا اسمبلی کو بھی تحلیل کر دیا جائے۔ عمران خان کا ایجنڈا نئے انتخابات ہیں، ہم الیکشن چاہتے ہیں اور ہم اسی سمت بڑھیں گے۔
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے پنجاب اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں کئی روز بعد دھند ہے اور بارش ہوئی جس کے بعد موسم خوبصورت ہوگیا۔ آصف زرداری، رانا ثناء ، اللہ اور عطا تارڑ کو بھی آج اس اچھے موسم میں واپس بھاگنا پڑا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ یہ لوگ کہتے تھے کہ پنجاب میں تبدیلی نہ آئی تو ہم اپنا نام بدل لیں گے ۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ زرداری صاحب اور دیگر رہنما پنجاب کا اقتدار تو نہیں لے سکتے لیکن راستے میں نیند کی گولیاں ضرور کھائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں
پرویز الہی کا پی ڈی ایم کو سرپرائز،اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا
اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ معیشت کا برا حال ہے، تاجر پریشان ہیں، صنعتیں بند ہو رہی ہیں، مہنگائی 35 فیصد کے قریب ہے، بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے، بے چینی اور لوگوں میں افراتفری پھیل گئی ہے۔
اس صورتحال سے نکلنے کا واحد راستہ نئے انتخابات ہیں، پی ڈی ایم کی قیادت عوام پر اعتماد کیوں نہیں کرنا چاہتی؟ ہم مطالبہ کر رہے ہیں کہ فوری طور پر نئے انتخابات کا اعلان کیا جائے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عوام نے ضمنی الیکشن میں عمران خان کے نمائندوں کو منتخب کیا، 17 جولائی کو ہمارے ارکان منتخب نہ ہوتے تو اکثریت نہ ہوتی۔ کیا آپ کو عمران خان پر بھروسہ تھا؟ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب پر اعتماد کے ووٹ کے لیے پنجاب اسمبلی میں کوئی دھاندلی نہیں ہوئی، آئینی طریقہ واضح طور پر اپنایا گیا
اپوزیشن ارکان کو کسی نے نظر رکھنے کے لیے نہیں روکا، اپوزیشن کو چاہیے اپنے لوگوں کو تسلی دیں۔ رہے ہیں اور اپنی ناکامی کے بعد اپنی کمزوری سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے ہیں۔