182
اردو ورلڈکینیڈا ( ویب نیوز ) سپریم کورٹ آف پاکستان نے پنجاب الیکشن کیس میں الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواست کی سماعت کے لیے وفاقی حکومت کے لارجر بینچ کی درخواست مسترد کردی۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے سماعت کے لیے 3 رکنی بینچ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے انتخابی نظرثانی کیس کی کاز لسٹ جاری کردی۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں بنچ 13 جون کو سماعت کرے گا، بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر شامل ہیں۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے 4 اپریل کو پنجاب میں انتخابات 14 مئی کو کرانے کا حکم دیا تھا، فیصلے پر عمل درآمد نہ ہونے پر الیکشن کمیشن نے نظرثانی کی درخواست دائر کی تھی۔