سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کابینہ کو بریفنگ دی کہ ای وی ایم فی الحال کوئی قابل عمل منصوبہ نہیں ہے اور وقت کا ضیاع ہے۔ پنجاب حکومت نے ایک آرڈیننس کے ذریعے ای وی ایم کو ختم کر دیا۔
آرڈیننس 3 ماہ تک نافذ رہے گا جس کے بعد کابینہ اس میں 3 ماہ کی توسیع کرے گی۔
کابینہ کو بریفنگ دی گئی کہ ای وی ایم کا استعمال انتخابی نتائج کو متنازع بنا دے گا، پاکستان کے دیہی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹے تک ہے جہاں ای وی ایم نہیں چل سکتیں۔
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر کنور دلشاد نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ای وی ایم کے استعمال کے لیے پورا نیٹ ورک استعمال کیا جائے گا جو حکومت کے پاس نہیں، پچھلی سیاسی حکومت نے ای وی ایم کے استعمال کے لیے بجٹ میں رقم مختص نہیں کی۔ .
کابینہ کو بتایا گیا کہ نگراں حکومت آرڈیننس کے ذریعے ای وی ایمز کو ختم کرسکتی ہے، بزدار حکومت نے جان بوجھ کر ای وی ایمز کو ایکٹ میں ڈالا، الیکشن کمیشن کا موقف ہے کہ ای وی ایمز قابل عمل منصوبہ نہیں ہے۔