پنجاب حکومت نے صوبے میں مزدور کی کم از کم اجرت 32 ہزار روپے کرنے کی منظوری دے دی

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پنجاب کی نگران  کابینہ نے صوبے میں مزدوروں کی کم از کم اجرت 32 ہزار روپے کرنے کی منظوری دے دی۔ملتان میں نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا 25 واں اجلاس ہوا، جس میں 39 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں پنجاب کابینہ نے مزدوروں کی کم از کم اجرت 32 ہزار روپے کرنے کی منظوری دے دی، وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن فوری جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

پنجاب کابینہ نے بزرگ شہریوں، معذور افراد اور طلباء کو میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین میں مفت سہولت فراہم کرنے کی منظوری بھی دی ہے۔

صوبائی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ میٹروبس اور اورنج لائن ٹرین میں بزرگ شہریوں، معذور افراد اور طلبہ کو مفت ٹکٹس دی جائیں گی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com