پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 28 نومبر تک توسیع کردی 

 

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)پنجاب حکومت نے سیکورٹی خطرات کے پیش نظر صوبے بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 28 نومبر تک توسیع کردی ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں 3 روز کے لیے ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیاں، دھرنے اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ منگل 26 نومبر سے جمعرات 28 نومبر تک بڑھا دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سیکورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی جلوس دہشت گردوں کے لیے سافٹ ٹارگٹ ہوسکتا ہے۔ کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کی سفارش پر پنجاب میں گزشتہ 3 روز سے دفعہ 144 نافذ ہے۔

اس سے قبل 18 نومبر کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی دفعہ 144 نافذ کی گئی تھی جس کے تحت کسی بھی قسم کے مذہبی، سیاسی اجتماع پر پابندی ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی اور دیگر مطالبات کی منظوری کے لیے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی کی قیادت میں پی ٹی آئی کا مرکزی قافلہ اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہے جو اسلام آباد کے علاقے چونگی نمبر 26 پہنچ گیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔