پنجاب حکومت نے جڑانوالہ میں پرتشدد واقعات کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا حکم دے دیا 

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پنجاب حکومت نے جڑانوالہ میں پرتشدد واقعات کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت امن و امان میں خلل ڈالنے اور قرآن پاک کی بے حرمتی کرکے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی کوشش کی گئی۔

ترجمان نے کہا کہ پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے مساجد سے اعلان بھی کیا گیا تھا کہ انتظامیہ اس پر کارروائی کر رہی ہے لیکن قرآن کی بے حرمتی کے باعث احتجاج بڑھ گیا تھا اور پانچ سے چھ ہزار کا مجمع تھا۔

مختلف گروہوں میں شامل لوگ مسیحی برادری پر حملہ کرنے کی کوشش کرتے رہے اور پولیس انہیں بچاتی رہی۔ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے تمام حضرات نے اہم کردار ادا کیا جس کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 100 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان نے کہا کہ ان واقعات کی سائنسی طریقوں سے تحقیقات جاری ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے رینجرز کو طلب کر لیا ہے۔ پولیس کی بھاری نفری مختلف مقامات پر موجود ہے اور اپنا کام کر رہی ہے۔ پنجاب بھر میں ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کے اجلاس ہو چکے ہیں۔

ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ پولیس اور انتظامیہ اور امن کمیٹی کی متحرک ہونے کی وجہ سے پورے صوبے میں امن و امان کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ پنجاب حکومت اور اس کے تمام ادارے متحرک ہیں اور حالات کو کنٹرول میں رکھے ہوئے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔