کورکمانڈرز کانفرنس،فلسطین کے مسلمانوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

 

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں 260ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے تمام غیر قانونی تارکین وطن کی باعزت اور محفوظ وطن واپسی اور ڈیپوٹیشن کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

آرمی چیف نے آپریشنز کے دوران پیشہ ورانہ مہارت کے معیار کو برقرار رکھنے اور فارمیشنز کی تربیت کے دوران بہترین کارکردگی کے حصول پر زور دیا۔

فورم کو خطے کی صورتحال اور قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز اور بڑھتے ہوئے خطرات پر بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے کہا کہ ملک کو اس طرح کی معاشی سرگرمیوں کے منفی اثرات سے نجات دلانے کے لیے آنے والے دنوں میں مختلف علاقوں میں ذخیرہ اندوزی، سمگلنگ مافیاز اور کارٹیلز کے خلاف کارروائیاں تیز کی جائیں گی۔

آرمی چیف نے کہا کہ فوج ملک بھر میں غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے میں حکومت اور اداروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرتی رہے گی۔

فورم میں غیر قانونی معاشی سرگرمیوں کے خلاف جاری آپریشنز کا بھی جائزہ لیا گیا، فورم نے غزہ اسرائیل جنگ میں اسرائیل کی جانب سے طاقت کے استعمال میں معصوم شہریوں کی جانوں کے ضیاع پر تشویش کا اظہار کیا۔

کورکمانڈرز کانفرنس نے یکم نومبر تک غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدر کرنے اور وطن واپس بھیجنے کے حکومتی فیصلے کی مکمل حمایت کرنے کا عہد کیا۔

کانفرنس کے شرکاء نے معیشت کی بحالی کے لیے جاری اقدامات کو عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

کور کمانڈرز کانفرنس کے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ریاست دشمن قوتوں، دہشت گردوں اور پاکستان کو غیر مستحکم کرنے والے سہولت کاروں کے خلاف پوری قوت سے نمٹے گی۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com