264
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق رکن پنجاب اسمبلی عبدالحئی دستی کے گھر پر چھاپہ مار کر بارہ کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی۔
ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ کو خفیہ اطلاع ملی کہ سابق مشیر زراعت پنجاب عبدالحئی دستی کے گھر میں بڑی رقم موجود ہے، جس پر ایڈیشنل ڈی جی وقاص حسن نے سرچ وارنٹ لے کر گھر کی تلاشی لی۔
چھاپے کے دوران برآمد ہونے والی ملکی اور غیر ملکی کرنسی دو سیفوں میں چھپائی گئی تھی جبکہ محکمہ اینٹی کرپشن کے اہلکاروں کو نوٹ گننے میں کئی گھنٹے لگے۔
اینٹی کرپشن حکام کے مطابق مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ٹیمیں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے متحرک ہیں۔