اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل شمشاد مرزا کا کہنا ہے کہ جنوبی ایشیا کے خطے میں جوہری تنازع کا خطرہ ہے۔
پاکستان بھارت کشیدگی کے تناظر میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے 22ویں شنگری لا ڈائیلاگ 2025 میں تفصیلی موقف پیش کیا۔جنرل شمشاد مرزا نے بھارت کی جانب سے پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کو بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیا۔جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ ایشیا پیسیفک عالمی طاقت کا مرکز بن گیا ہے اور جنوبی ایشیا کی سلامتی کے لیے مذاکرات ضروری ہیں۔. تنازعات کی روک تھام بحران کے بعد کی کوششوں سے بہتر ہے۔جنرل شمشاد مرزا نے کہا کہ پاکستان عزت، مساوات اور احترام کی بنیاد پر ہندوستان کے ساتھ پائیدار امن چاہتا ہے۔. اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد ہے۔