اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)کنوینئرعوامی پاکستان پارٹی اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان واحد ملک ہے جس کا احتساب کرنے والا ادارہ جوابدہ ہے، معیشت کی کمزوری کی وجہ سیاسی عدم استحکام ہے۔
احتساب عدالت کراچی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ یہ کیس 24 سال سے چل رہا ہے، آج اس عدالت میں نیب کی 30ویں پیشی ہے۔ آج کیس بنانے والے دوسروں پر الزام لگاتے ہیں، کیس کس نے اور کیوں بنایا، جواب کون دے گا؟
انہوں نے کہا کہ آج ہم آئی پی پیز اور کسی اور معاملے کی بات کرتے ہیں، پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جس کا احتسابی ادارہ خود جوابدہ ہے، پاکستان واحد ملک ہے جس کا احتسابی ادارہ خود کرپٹ ہے، مقدمات 2006 سے چل رہے ہیں یہ درست نہیں ہے۔ نیب افسران نے اس ادارے سے اربوں روپے وصول کیے ہیں۔
شاہد خاقان نے کہا کہ میں نہ کسی کے خلاف بولتا ہوں اور نہ ہی کسی کے حق میں، حقائق پر بات کرتا ہوں، بجلی کے بل عوام کے بس سے باہر ہو چکے ہیں، جب معیشت کمزور ہوتی ہے تو روپیہ کمزور ہوتا ہے، پاور پلانٹس میں سرمایہ کاری اور ایندھن ڈالر میں آتا ہے سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے معیشت کمزور ہو گئی۔
43