حج درخواستوں کی وصولی 16 مارچ سے شروع ہوگی،وفاقی کابینہ نے منظور ی دیدی

اردو ولڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2023 کی منظوری دے دی ہے اور حج درخواستوں کی وصولی 16 مارچ سے شروع ہوگی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ حج پالیسی 2023 میں مفت حج کی کوئی گنجائش نہیں، پاکستانی عازمین کے لیے 1 لاکھ 79 ہزار 210 کا حج کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں 

برطانوی مسلمان حج کے لیے گیارہ ماہ پیدل سفر کرنے کے بعد انگلینڈ سے مکہ پہنچ گیا

انہوں نے کہا کہ شمالی علاقہ جات کے حج اخراجات کا تخمینہ 11 لاکھ 75 ہزار روپے جبکہ جنوبی علاقوں کے حج اخراجات کا تخمینہ 11 لاکھ 65 ہزار روپے لگایا گیا ہے۔ اگر رقم بچ جاتی ہے تو اسے حاجیوں کو واپس کر دیا جائے گا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ عازمین حج سے صرف ضروری اخراجات لیے جاتے ہیں، سعودی حکومت نے ہماری درخواست پر حج اخراجات میں کمی کی، سعودی عرب میں ٹیکسز بڑھنے سے اخراجات بڑھے۔

وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے کہا کہ روپے کی قدر میں کمی کے باعث حج اخراجات میں اضافہ ہوا ہے، عازمین حج کو تمام سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سے حج اخراجات بھارت اور بنگلہ دیش سے کم ہیں، بھارت میں حج اخراجات ساڑھے 13 لاکھ روپے ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے اسپانسر شپ حج سکیم متعارف کرائی گئی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com