ریفری تبدیل کیا جائے ورنہ ایشیا کپ کے باقی میچز نہیں کھیلیں گے،پاکستان

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ میں اختیار کیے گئے رویے کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے ریفری تبدیل نہ ہونے پر ایشیا کپ کے مزید میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے آئی سی سی پر واضح کیا ہے کہ میچ ریفری تبدیل نہ ہونے پر پاکستان ایشیا کپ میں مزید میچ نہیں کھیلے گا۔اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا بیان بھی سامنے آیا ہے، جس میں ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی نے آئی سی سی سے شکایت کی ہے، میچ ریفری نے کرکٹ کی روح کے خلاف قدم اٹھایا۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ میچ ریفری کی جانب سے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی باقاعدہ شکایت درج کرائی گئی تھی، پی سی بی نے ایشیا کپ سے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو فوری طور پر ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے ایشیا کپ کے میچ میں میچ ریفری اینڈی پائکرافٹ نے ٹاس کے بعد دونوں کپتانوں کو مصافحہ کرنے سے منع کیا تھا جس پر پاکستان کے ٹیم منیجر نوید اکرم چیمہ کی جانب سے شدید تنقید کی گئی تھی۔

پاک بھارت میچ کے دوران ٹاس کے دوران اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی کپتان سلمان آغا سے کہا کہ ٹاس کے دوران مصافحہ نہیں ہوگا۔ اینڈی پائکرافٹ نے پہلے پاکستان کے میڈیا مینیجر سے کہا تھا کہ یہ سب کچھ ریکارڈ نہ کیا جائے۔میچ کے اختتام پر منیجر نوید اکرم چیمہ نے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اینڈریو رسل سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا جس پر اینڈریو رسل نے کہا کہ ہمیں بھارتی بورڈ سے ہدایات موصول ہوئی ہیں اور پھر کہا کہ یہ دراصل بھارتی حکومت کی ہدایات تھیں۔آئی سی سی اور ایم سی سی کو لکھے گئے خط میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایم سی سی قوانین کا حوالہ دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بار بار کھیل کے جذبے کا اعادہ کیا لیکن میچ ریفری نے اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ میچ ریفری نے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی اور کھیل کی روح کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔خط میں مزید کہا گیا ہے کہ میچ ریفری کا طرز عمل کھیل کی روح اور ایم سی سی کے قوانین کے منافی ہے اور پی سی بی کا خیال ہے کہ یہ سنگین خلاف ورزی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔