125
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے خلاف صدارتی ریفرنس پر تمام فریقین کو اظہار رائے کے لیے نوٹس جاری کر دیے ہیں ۔سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا کہ تمام معاونین نے عدالت کے ٹرائل پر توجہ دی، عدالت میں انٹرویوز بھی ہوئے، سماعت کے دوران ثابت ہوا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے خلاف سازش ہوئی۔ ہم اچھے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں، عدالتی فیصلہ دنیا کو بتائے گا کہ عدالتی نظام جاگ رہا ہے۔