دنیا کے وہ علاقے جہاں مہینوں سورج غروب نہیں ہوتا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) دنیا میں طلوع آفتاب اور غروب آفتاب کے اوقات سال بھر بدلتے رہتے ہیں۔لیکن یورپ کا ایک خطہ ایسا ہے جہاں کے بیشتر علاقوں میں گرمیوں میں سورج کی روشنی 24 گھنٹے آسمان پر رہتی ہے۔

ان علاقوں میں ہفتوں یا مہینوں تک غروب نہیں ہوتا، روشنی صرف مدھم ہوجاتی ہے۔

یہ خطہ سویڈن اور ناروے سے تعلق رکھتا ہے جو قطب شمالی کے قریب ہے جس کی وجہ سے ان ممالک کے مختلف حصوں میں گرمیوں میں کئی ہفتوں یا مہینوں تک سورج غروب نہیں ہوتا۔

ان ممالک کے بعض علاقوں کو اس طرح کے نظارے کے لیے زیادہ سازگار سمجھا جاتا ہے۔

ناروے

اس جگہ بھی آدھی رات کو سورج آسمان پر نظر آتا ہے / فوٹو بشکریہ وزٹ ناروے
شمالی ناروے کے سب سے بڑے شہر میں، سورج 19 مئی سے 26 جولائی کے درمیان کبھی غروب نہیں ہوتا ہے۔تاہم بعض علاقوں میں آس پاس کی پہاڑیوں اور اونچی عمارتوں کی وجہ سے آدھی رات کو سورج نظر نہیں آتا۔لیکن مختلف حصوں میں جا کر رات گئے تک سورج کی روشنی کو دیکھنا ممکن ہے ۔

گرمیوں میں رات گئے تک کیبل کار کا استعمال ممکن ہے تاکہ لوگ آدھی رات کے سورج کو دیکھ سکیں۔

لوفوٹین، ناروے

ساحل پر آدھی رات کے سورج کا نظارہ / فوٹو بشکریہ وزٹ Lofoten
اس جگہ کی پہاڑیاں آدھی رات کو بہترین منظر پیش کرتی ہیں اور اس کے ساحل پر پکنک منانا منفرد ہے۔تاہم ان پہاڑیوں کی وجہ سے آدھی رات میں سورج کو دیکھنا مشکل ہے۔جزائر پر 26 مئی سے 17 جولائی تک سورج غروب نہیں ہوتا ہے اور اس قدرتی مظہر کو دیکھنے کے لیے شمالی سمت کا سفر کرنا پڑتا ہے۔

نارتھ کیپ، ناروے
ناروے کے سب سے شمالی حصے کو نارتھ کیپ کہا جاتا ہے، جو سڑک پر سفر کرنے والوں کے لیے ایک مشہور مقام ہے۔گرمیوں کے دوران، یہاں فوٹوگرافروں اور کیمپرز کی تعداد اتنی زیادہ ہوتی ہے کہ وہ آدھی رات کے سورج کو پکڑ سکیں۔

سوالبارڈ، ناروے

سوالبارد کا موسم گرما کے دوران آدھی رات کا ایک منظر / فوٹو بشکریہ وزٹ ناروے
یہ وہ جگہ ہے جہاں گرمیوں میں 24 گھنٹے سورج کی روشنی کو صحیح معنوں میں دیکھنا ممکن ہے۔2 ہزار آبادی والے اس علاقے میں 19 اپریل سے 23 اگست تک سورج غروب نہیں ہوتا۔جون یا جولائی میں آدھی رات اور دوپہر کے درمیان فرق کرنا بھی بہت مشکل ہے۔
کیرونا، سویڈن
شمالی سویڈن کے اس علاقے میں آدھی رات کا سورج بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

ابیسکو نیشنل پارک، سویڈن
نیشنل پارک، ناروے کی سرحد کے قریب کیرونا کے شمال میں، موسم گرما میں آدھی رات کو دیکھنے کے لیے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بھی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com