اردوورلڈ کینیڈا(ویب نیوز)پاکستان 27 سال بعد بڑے ایونٹ کی میزبانی کرے گا، شنگھائی تعاون تنظیم کا باقاعدہ سربراہی اجلاس آج ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف صدارت کریں گے۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں 8 ممالک کے وزرائے اعظم شرکت کریں گے، معیشت، تجارت، ماحولیات کے شعبوں میں تعاون پر بات چیت ہو گی، چینی وزیر اعظم لی چیانگ اور روس کے وزیر اعظم میخائل میشوسٹین شرکت کریں گے اور بیلاروس کے وزرائے اعظم، قازقستان، تاجکستان بھی شرکت کریں گے۔
بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر، ازبک وزیراعظم اور ایرانی وزیر معدنیات بھی کانفرنس کا حصہ ہوں گے وزیراعظم تمام غیر ملکی مہمانوں کا استقبال کریں گے۔
شنگھائی تعاون تنظیم میں شریک رہنما گروپ فوٹو کھنچوائیں گے، اجلاس کے آغاز پر وزیراعظم شہباز شریف افتتاحی خطاب کریں گے۔
27