پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کا راج برقرار

اردو ورلڈکینیڈا ( ویب نیوز)موٹروے پولیس نے عوام سے گھروں میں رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی درخواست کی ہے۔
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات کو شدید دھند نے ٹریفک کی روانی کو بری طرح متاثر کیا۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ بھر کے میدانی علاقوں کی مرکزی سڑکوں پر شدید دھند کے باعث حد نگاہ کم ہوگئی ہے جس کے باعث ملتان سے ڈاہر پیر تک موٹروے ایم 5 اور مریدکے سے سمبڑیال تک لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔
موٹروے پولیس نے ڈرائیوروں سے اپیل کی ہے کہ وہ سفر کے لیے جی ٹی روڈ کا استعمال کریں۔
انہوں نے ڈرائیوروں پر بھی زور دیا ہے کہ وہ آہستہ گاڑی چلائیں اور فوگ لائٹس آن کریں۔

موٹروے پولیس نے لوگوں سے گھروں میں رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی بھی درخواست کی ہے۔ قومی شاہراہ پر صوبے میں کئی مقامات پر شدید دھند کے باعث حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے ٹریفک میں خلل پڑا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca