اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )موٹروے پولیس نے عوام سے گھروں میں رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی درخواست کی ہے۔
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں سوموار اور منگل کی درمیانی شب شدید دھند نے ٹریفک کی روانی کو بری طرح متاثر کیا۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ بھر کے میدانی علاقوں کی مرکزی سڑکوں پر شدید دھند کے باعث حد نگاہ کم ہوگئی ہے جس کے باعث لاہور سے خانقاہ ڈوگراں تک لاہور موٹروے ایم 2 اور لاہور سے سیالکوٹ تک موٹروے ایم 11 کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔
موٹروے پولیس نے ڈرائیوروں سے اپیل کی ہے کہ وہ سفر کے لیے جی ٹی روڈ کا استعمال کریں۔
انہوں نے ڈرائیوروں سے بھی زور دیا ہے کہ وہ آہستہ گاڑی چلائیں اور فوگ لائٹس آن کریں۔
موٹروے پولیس نے لوگوں سے گھروں میں رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی بھی درخواست کی ہے۔ قومی شاہراہ پر صوبے میں کئی مقامات پر شدید دھند کے باعث حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے ٹریفک میں خلل پڑا ہے۔
144