ہم موجودہ فنڈنگ کی ساخت میں ایک خلاء کو بندکر رہے ہیں تاکہ نرس پریکٹیشنرز اپنی ذاتی کلینکس کھول سکیں، مریضوں کو دیکھ سکیں اور اپنےکام، تربیت اور مہارتوں کی بنیادوں پر انہیں اپنی خدمات پیش کر سکیں۔
نرس پریکٹیشنرزگریجوایٹ تعلیم مکمل کر چکی ہوتی ہیں اور وہ مریضوں کو دیکھنے اور ان کی تشخیص کرنے، شناخت مرض اور علاج فراہم کرنے، ٹیسٹوں کا آرڈر دینے، ادویات تجویزکرنے اور پیچیدہ ضروریات والے مریضوں کو حوالہ جات پر دوسرے ڈاکٹروں کے پاس بھیجنےکیلئے تربیت یافتہ ہوتی ہیں۔
اگلے تین سالوں میں 2 ملین ڈالرکی گرانٹ کے ذریعے البرٹاکی نرس پریکٹیشنر ایسوسی ایشن نئے معاوضےکے ماڈل کا نفاذکرنے حصہ لینےکیلئے نرس پریکٹیشنرز بھرتی کرنے اور جب وہ اپنی ذاتی کلینکس
قائم کر رہے ہوں تو ان کی معاونت کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔