اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اعتدال پسند اور مسلسل انٹرنیٹ کا استعمال بڑی عمر کے بالغ افراد میں علمی کارکردگی کو بہتر بنا سکتا ہے۔
جرنل آف امریکن جیریاٹرکس سوسائٹی کے اگست ایڈیشن میں شائع ہونے والی تحقیق میں پتا چلا ہے کہ بڑھاپے میں انٹرنیٹ کا زیادہ استعمال دماغی خرابی میں تاخیر سے منسلک ہے۔
نیویارک یونیورسٹی کے سکول آف گلوبل پبلک ہیلتھ میں کی گئی ایک تحقیق میں، محققین نے 50 سے 65 سال کی عمر کے لوگوں کو 17 سال سے کچھ زیادہ عرصے تک فالو کیا۔ مطالعہ میں شامل افراد ڈیمنشیا کا شکار نہیں تھے۔محققین نے اس تحقیق کے لیے یونیورسٹی آف مشی گن کی ہیلتھ اینڈ ریٹائرمنٹ اسٹڈی کا استعمال کیا، جس میں تقریباً 20,000 بوڑھے امریکیوں کا ڈیٹا شامل تھا۔
تحقیقی مقالے میں کہا گیا ہے کہ 2002 اور 2018 کے درمیان مشی گن اسٹڈی کے کوآرڈینیٹرز نے ہر دو سال بعد شرکاء کا انٹرنیٹ کے ان کے باقاعدہ استعمال اور اگر ایسا ہے تو استعمال کی مدت کا تعین کرنے کے لیے سروے کیا۔
65 فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ وہ باقاعدگی سے انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں، جبکہ 21 فیصد نے مطالعہ کے دوران اپنی انٹرنیٹ کے استعمال کی عادات میں واضح تبدیلی کی اطلاع دی۔ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں میں ڈیمنشیا کا خطرہ غیر استعمال کنندگان کے مقابلے میں آدھا ہوتا ہے۔تحقیق کے مطابق، شرکاء میں فعال انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں میں ڈیمنشیا ہونے کا خطرہ 1.54 فیصد تھا، جب کہ انٹرنیٹ نہ استعمال کرنے والوں میں ڈیمنشیا ہونے کا خطرہ 10.45 فیصد تھا۔مطالعہ کے مصنفین نے کہا کہ انٹرنیٹ کے زیادہ استعمال کے ممکنہ منفی نتائج کو دیکھنے کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔