سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فضائیہ کا امدادی آپریشن جاری

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )مون سون کے حالیہ غیر معمولی بارشوں کے دوران پاک فضائیہ نے جنوبی پنجاب، بلوچستان اور سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پھنسے ہوئے لوگوں کو انسانی بنیادوں پر امداد اور قدرتی آفات سے متعلق امداد فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا۔

پی اے ایف کی ایک نیوز ریلیز میں بتایا گیا کہ امدادی سرگرمیاں نورواہ، مدد پور، کوٹ مگسی، ماڑی پور، صحبت پور، حبیب کوٹ، فتح پور، صادق پل، فاضل پور اور حاجی پور کے علاقوں میں جاری ہیں۔

پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی خصوصی ہدایات پر پاک فضائیہ کی ایمرجنسی ریسپانس ٹیمیں گھروں میں پھنسے لوگوں کو راشن فراہم کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔

، پی اے ایف کے قائم کردہ فیلڈ میڈیکل کیمپوں میں سیلاب متاثرین کو علاج اور ادویات کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

پی اے ایف قدرتی آفات کے دوران انسانی امداد پہنچانے میں ہمیشہ پیش پیش رہا ہے۔
جنوبی پنجاب، بلوچستان اور سندھ کے علاقوں میں ریلیف آپریشن پی اے ایف کے اس عزم کا عملی مظہر ہے کہ مشکل کی گھڑی میں ہم وطنوں کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com