اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں نماز کی ادائیگی کیلئے کرونا ویکسین کی شرط ختم۔
مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں وہ لوگ بھی نماز ادا کر سکیں گے جنہوں نے کروناسے بچاؤ کی ویکسین نہیں لگائی گئی ۔
سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق جن لوگوں کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین نہیں لگائی گئی وہ بھی نسخ ایپ سے عمرہ کا اجازت نامہ حاصل کر سکتے ہیں۔حرم شریف کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ مسجد الحرام میں اعتکاف کے 2500 مقامات تیار کیے گئے ہیں اور اعتکاف میں بیٹھنے والوں کو ان کے نکلنے تک ہر سہولت فراہم کی جائے گی۔
واضح رہے کہ 2020 میں کورونا کی وبا پھیلنے کے بعد حرم شریف (مسجد الحرام اور مسجد نبوی) میں حفاظتی ٹیکے نہ لگوانے والے افراد کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا تھا۔