اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )ضلع بٹگرام کے علاقے الائی پشتو میں سینکڑوں فٹ کی بلندی پر چیئر لفٹ میں پھنس جانے والے پانچ بچوں کو بحفاظت نکال لیا گیا جب کہ باقی 3 افراد کو نکالنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) اور پاک فوج کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے تصدیق کی ہے کہ ہیلی کاپٹر کے ریسکیو آپریشن میں 5 بچوں کو بچا لیا گیا
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ ایک اور بیان میں کہا گیا ہے کہ زمینی آپریشن اور ریسکیو کے لیے شمالی علاقوں سے مقامی کیبل کراسنگ ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ .
آئی ایس پی آر کے مطابق چیئر لفٹ کے ساتھ ایک اور چھوٹی ڈولی پھنسے ہوئے لوگوں کے لیے کھانے پینے کا سامان بھیج رہی ہے اور اسی ڈولی میں ایک ایک کر کے بچوں کو انتہائی احتیاط کے ساتھ نکالنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
ریسکیو آپریشن
جی او سی ایس ایس جی کمانڈوز کی زیر نگرانی پاک فوج کے کمانڈوز نے ریسکیو آپریشن میں آخری حد تک کوشش کی اور حکمت عملی تبدیل کرتے ہوئے 5 بچوں کو ریسکیو کیا اور پھر انہیں ہنگامی طبی امداد کے لیے آرمی میڈیکل کیمپ منتقل کر دیا۔
بٹگرام چیئر لفٹ ریسکیو آپریشن جاری، اونچائی سے ایک کمانڈو نے چیئر لفٹ تک رسائی حاصل کرلی۔۔۔!!!
#Battagram pic.twitter.com/dPCHbbcLl5— Mughees Ali (@mugheesali81) August 22, 2023
بچے کو جیکٹ کی مدد سے باہر نکالا گیا
ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹر سے ایک خصوصی جیکٹ چیئر لفٹ میں پھینکی گئی جس کے بعد بچے نے اسے اپنے جسم پر باندھ دیا جس کے بعد اسے بحفاظت نکال لیا جائے گا۔ توقع ہے کہ تمام لوگوں کو بحفاظت نکال لیا جائے گا۔
مانسہرہ کے ماہر ریسکیو ورکرز نے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔
خیبرپختونخوا کی وادی مانسہرہ بالاکوٹ نور میں نصب دنیا کی بلند ترین اور ایشیا کی طویل ترین زپ لائن کے تین ریسکیو ماہرین پوری تیاری کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچے ریسکیو آپریشن شروع کیا اندھیرے کے باعث ہیلی کاپٹر کے ذریعے آپریشن روک دیا گیا۔ .