فرانسیسی اسمبلی میں یورپی تجارتی معاہدے کیخلاف قرارداد منظور

 اردو ورلڈکینیڈا ( ویب نیوز )فرانس کی اسمبلی نے یورپی یونین تجارتی معاہدے کیخلاف قرارداد 1 کے مقابلے میں 244 ووٹوں کی بھاری اکثریت سے منظور کر لی۔

فرانسیسی قومی اسمبلی نے بھاری اکثریت سے ایک قرار داد منظور کی جس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ یورپی یونین اور مرکوسر کے درمیان طویل عرصے سے التوا کا شکار تجارتی معاہدے کی مخالفت کرے، یہ پیشرفت اس وقت ہوئی ہے جب یورپی سطح پر حتمی ووٹنگ صرف چند ہفتے دور ہے۔قرار داد میں کہا گیا ہے کہ فرانس یورپی یونین میں ووٹنگ کے دوران مرکوسر تجارتی معاہدے کو روکے، فرانس یورپی یونین میں ووٹنگ کے دوران معاہدے کی مخالفت کیلئے بلاک بنائے، برازیل، ارجنٹائن، پیرا گوئے اور یوراگوئے سے مجوزہ تجارتی معاہدہ قومی مفاد میں نہیں۔رپورٹ کے مطابق یورپی کمیشن رکن ممالک کی منظوری حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، یہ ووٹنگ ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب یورپی کمیشن 20 دسمبر کو ہونے والے مرکوسر سمٹ سے قبل رکن ممالک کی منظوری حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں