311
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے اسرائیلی قبضے کے خلاف او آئی سی کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کر لی۔
یہ بھی پڑھیں
اسرائیلی پولیس کاطلوع آفتاب سے قبل مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر حملہ
پاکستان نے بیت المقدس اور گولان کی پہاڑیوں پر قبضے کے خلاف او آئی سی کی قرارداد پیش کی، قرارداد کے حق میں اڑتیس اور مخالفت میں چار ووٹ آئے جب کہ پانچ ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ امریکہ اور برطانیہ ان چار ممالک میں شامل تھے جنہوں نے اسرائیل کے خلاف قرارداد کی مخالفت کی تھی۔
مزید پڑھیں