156
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سینیٹ کا اجلاس چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہوا، سینیٹر طاہر بزنجو نے صوبوں اور وفاق میں بیک وقت انتخابات کرانے کی قرارداد ایوان میں پیش کی گئی جسے منظور کرلیا گیا
ایوان نے قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی، پی ٹی آئی کے سینیٹرز پہلے ہی واک آئوٹ کرچکے تھے، اپوزیشن کے چیئرمین سینیٹر مشتاق احمد موجود رہے، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ سینیٹر مشتاق احمد نے بھی بل کی مخالفت نہیں کی۔ .
دوسری جانب سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے فیکٹریز ترمیمی بل 2023 پیش کیا جس پر وزیر مملکت شہادت اعوان نے کہا کہ میری درخواست ہے کہ بل پر نظرثانی کی جائے
بعد ازاں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ثمینہ ممتاز زہری اور شہادت اعوان کو مشاورت کی ہدایت کی۔