عزت ادارے کی ہی نہیں قوم کے ہر شہری کی ہونی چاہیے،عمران خان 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ عزت صرف ایک ادارے کی نہیں قوم کے ہر شہری کی ہونی چاہیے۔عمران خان نے کیس میں پیشی کے سلسلے میں اسلام آباد روانگی سے قبل اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ میں اسلام آباد جارہا ہوں، دوبارہ عدالت میں پیشی ہے  جانے سے پہلے، میں 2 باتیں کہنا چاہتا ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ آئی ایس پی آر نے بیان دیا ہے کہ میں نے ادارے کی توہین کی ہے، ایک انٹیلی جنس افسر کا نام لے کر فوج کی توہین کی، جس نے مجھے دو بار مارنے کی کوشش کی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ آئی ایس پی آر صاحب! ذرا میری بات غور سے سنو، عزت صرف ایک ادارے کی نہیں، عزت قوم کے ہر شہری کی ہونی چاہیے۔ میں اس وقت ملک کی سب سے بڑی جماعت کا سربراہ ہوں۔ قوم مجھے 50 سال سے جانتی ہے۔ مجھے کوئی جھوٹ بولنے کی ضرورت نہیں ہے۔

عمران خان آج دو مقدمات میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہونگے، گرفتاری کابھی خدشہ

سابق وزیراعظم نے کہا کہ اس شخص نے دو بار مجھے مارنے کی کوشش کی اور جب بھی تحقیقات ہو گی تو ثابت کروں گا کہ یہ وہ شخص تھا اور پورا گینگ اس کے ساتھ تھا اور کون اس کے ساتھ ہے، وہ بھی  قوم جانتی ہے سوشل میڈیا کے دور میں ہر کوئی جانتا ہے کہ وہ کون ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا سوال یہ ہے کہ کیا کسی ملک کا سابق وزیراعظم اس لیے ایف آئی آر درج نہیں کرا سکا کہ اس شخص کا نام آیا۔ سچ اور جھوٹ کا پتہ اس وقت ہونا   جب تحقیقات ہوتی۔ اس کے خلاف ایف آئی آر درج ہوتی، اگر وہ بے قصور ہوتا تو سامنے آتا۔

عمران خان نے کہا کہ وہ اتنی طاقتور شخصیت ہیں کہ ہم ان کا نام ایف آئی آر میں نہیں ڈال سکے حالانکہ   ہماری پنجاب حکومت میں سابق وزیراعظم تھا۔ اس کے بعد پنجاب حکومت کی جے آئی ٹی، 2 پولیس افسران، جنہوں نے اس کے کہنے پر نوید شوٹر کا بیان ریکارڈ کیا، 2 افسران، جنہوں نے ریکارڈ کیا، پنجاب پولیس افسر ڈی پی او گجرات اور سی سی پی او سی ٹی ڈی نے ہماری تفتیش میں آنے سے انکار کر دیا۔

عمران خان نے سوال کیا کہ پیچھے کون ہے، اتنا طاقتور کون ہے؟ تحقیقات میں یہ ثابت ہونے کے بعد کہ 3 شوٹر تھے، جب جے آئی ٹی میں یہ ثابت ہوا کہ گولیاں چلانے والے 3 شوٹرز تھے، ان کے اس پروپیگنڈے کے برعکس کہ صرف ایک مذہبی انتہا پسند تھا، جے آئی ٹی کو سبوتاژ کیا گیا۔ سی ٹی ڈی کے 4 افراد نے بیان بدل دیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔