اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 8 اکتوبر دور ہے اوریہ 8 جون بھی نہیں دیکھیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ رانا ثناء اللہ جیسا شخص ہی 3 ججوں کے خلاف ریفرنس کے معاملے پر بیان دے سکتا ہے۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ ججوں سے من مانی فیصلے لیے جائیں۔
3جسٹس کےخلاف ریفرنس کے معاملے کا بیان رانا ثناء اللہ جیسا شخص ہی دےسکتا ہےان ججز نےPTIکےخلاف بھی فیصلے دیےتھے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ من پسند کے فیصلے ججز سے لیے جائیں حکومت کا الیکشن سےفرارہوناعدلیہ پر دباؤڈالناغریب کاآٹےکےلیےجان دینا سب خطرے کی علامت ہیں عدلیہ ریڈ لائن ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) April 2, 2023
سابق وزیر نے کہا کہ 90 روز میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کی نگراں حکومتیں بھی ختم ہو جائیں گی اور ججز کے خلاف ریفرنسز دائر کرنے کا نتیجہ بھی صفر ہو جائے گا، ملک میں جمہوریت انارکی کی طرف جائے گی، 90 دن میں انتخابات کا معاملہ ہے۔ جو 13 جماعتوں کے گروپ کی سیاسی موت ثابت ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کا الیکشن سے بھاگنا اور عدلیہ پر دباؤ ڈالنا، غریب روٹی کے لیے مرنا سب خطرے کی نشانیاں ہیں۔
8اکتوبرتودورکی بات یہ8جون کادن بھی نہیں دیکھیں گےلوگوں کےپاس مردےکی تدفین کےپیسےنہیں ہیں انکےڈالرکی قیمت دگنی ہوگئی ٹی وی چینلزپرپابندیاں لگانےسےساراملک سوشل میڈیاکیطرف چلاجائےگااسرائیل ہندوستان سےتجارت اثاثوں پردباؤکاجواب دیناہوگاعدلیہ یاسڑکوں پرعوام میں سےایک کافیصلہ مانناہوگا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) April 2, 2023
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ بلند ترین ریکارڈ مہنگائی اور بے روزگاری سے خانہ جنگی ہو سکتی ہے، لوگوں کے پاس اپنے مُردوں کو دفنانے کے لیے پیسے نہیں، ان کے ڈالر کی قیمت دوگنی ہو گئی، ٹی وی چینلز پر پابندی سے ملک سوشل میڈیا کی طرف بڑھے گا۔