ٹرمپ کے اعزاز میں شاہی عشائیہ، امریکا اور برطانیہ "قریبی رشتہ داروں” کی طرح ہیں، شاہ چارلس 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) برطانیہ کے شاہی خاندان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعزاز میں شاہی محل ونزر کاسل میں شاندار عشائیہ دیا۔

 اس موقع پر شاہ چارلس اور ملکہ کمیلا نے صدر ٹرمپ اور خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ کا پرتپاک استقبال کیا۔تقریب کے دوران شاہ چارلس نے امریکی صدر کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ کا امن کے لیے عزم قابلِ قدر ہے۔ انہوں نے امریکا اور برطانیہ کے تعلقات کو "قریبی رشتہ داروں” سے تشبیہ دی اور کہا کہ یہ تعلقات نہ صرف دونوں ملکوں کے لیے بلکہ دنیا کے امن و استحکام کے لیے بھی اہم ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عشائیہ سے خطاب میں کہا کہ امریکا اور برطانیہ کے تعلقات دہائیوں سے "قابلِ فخر” رہے ہیں۔ انہوں نے برطانیہ کے دورے کو اپنی زندگی کے بڑے اعزازات میں سے ایک قرار دیا۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ برطانیہ نے دنیا کو میگنا کارٹا کے ذریعے جدید پارلیمانی نظام کا تحفہ دیا جو جمہوریت کی بنیاد ہے۔
صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا ایک سال پہلے تک پیچھے تھا مگر اب دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں اپنی حیثیت کو دوبارہ مستحکم کر رہا ہے۔
شاہی محل پہنچنے پر ٹرمپ اور خاتونِ اول کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ فوجی تقریب میں شاہ چارلس اور صدر ٹرمپ نے ایک ساتھ رائل گارڈز کا معائنہ کیا۔ اس کے علاوہ برطانوی فضائیہ کی جانب سے رنگا رنگ فلائی پاسٹ اور شاہی فوج کی شاندار پریڈ بھی پیش کی گئی جس نے تقریب کو مزید یادگار بنا دیا۔یہ شاہی عشائیہ نہ صرف امریکا اور برطانیہ کے تاریخی تعلقات کی تجدید کا موقع ثابت ہوا بلکہ دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان مستقبل کے تعاون کی نئی راہیں کھولنے کا بھی سبب بنا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔