اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شریف برادران 35 سال سے پنجاب پر مسلط ہیں، اپنے ذاتی مفادات کے لیے الیکشن نہیں ہونے دے رہے، سپریم کورٹ کا حکم نہ مانا گیا تو قوم احتجاج کے لیے تیار ہے۔
عمران خان نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب کہہ رہے ہیں کہ بجٹ سے پہلے اسمبلی تحلیل نہیں کر سکتے، میں پوچھ رہا ہوں کہ بجٹ میں کیا ہوگا چاہتے ہیں کہ پہلے لندن پلان پر عمل ہو۔
انہوں نے کہا کہ آج ہمارے لیے اہم دن ہے، مذاکرات سے پتا چل جائے گا، آج کارکنوں سے طویل بات کروں گا، مذاکرات کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل دوں گا۔
چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف 35 سال سے پنجاب میں برسراقتدار ہیں۔ سابق آئی جی کی رپورٹ کے مطابق شریف برادران نے جرائم پیشہ افراد کو پولیس میں بھرتی کیا۔ تجویز ہے کہ نواز شریف کو واپس بلایا جائے اور ہم دونوں کا نام ای سی ایل میں ڈالیں۔
انہوں بھاگنے کی کوشش کرنی ہے، الیکشن تک کسی کو باہر نہیں جانے دیا جائے، ، آئین کی خلاف ورزی کی تو قوم اٹھ کھڑی ہوگی،
اگر انکو ملک کی فکر ہے تو انتخابات کا اعلان کر دیں لیکن انکی نیت ہے کہ لندن پلان پر عملدرآمد ہو۔ عمران خان pic.twitter.com/liQBNdlHi9
— PTI (@PTIofficial) April 28, 2023
انہوں نے کہا کہ پنجاب کے لوگوں کا حق ہے کہ وہ جس کو چاہیں ووٹ دیں، یہ لوگ اپنے ذاتی مفاد کے لیے الیکشن نہیں ہونے دے رہے، انہوں نے مجھے مارنے کی کوشش کی، 7 سے 8 لوگ ملوث ہیں، ان لوگوں کو کوئی پرواہ نہیں
عمران خان نے کہا کہ ان لوگوں کا سب کچھ پاکستان سے باہر ہے، یہ لوگ اپنے این آر او کو بچانے کے لیے الیکشن نہیں کروانا چاہتے، قوم کو چیف جسٹس آف پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا پڑے گا
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان کا مسئلہ انصاف نہیں، آزاد معاشروں میں پولیس بھی قانون کے مطابق چلتی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ اسلام آباد کے آئی جی کو فراڈ کیس میں سزا ہونے والی ہے، شہباز شریف جان بوجھ کر ایسا آئی جی لائے جو غلط کام کرے، ایسا صرف غلام معاشروں میں ہوسکتا ہے، آزاد معاشروں میں نگران حکومت ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شکر ہے تگڑا چیف جسٹس مافیا کے خلاف کھڑا ہے، ہماری تاریخ ہے کہ ججز مافیا کے ساتھ مل جاتے تھے، پاکستان میں اس وقت کوئی نیوٹرل نہیں