اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )حکومت نے پنجاب میں گورنر راج لگانے کے بجائے ان ہائوس تبدیلی کو ایک مضبوط آپشن سمجھتے ہوئے اقدامات کرنا شروع کر د ئیے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق ایوان میں تبدیلی کے لیے اعتماد کے ووٹ کا آپشن استعمال کیا جائے گا
اس حوالے سے آصف زرداری کو ٹاسک دے دیا گیا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اندرون خانہ تبدیلی کے لیے تحریک عدم اعتماد نہیں لائی جائے گی تحریک انصاف اور ق لیگ کا اتحاد اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکام ہوا تو وزیر اعلی کا دوبارہ انتخاب ہوگا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق ق لیگ کے چھ ارکان کی شجاعت کیمپ میں واپسی اس حوالے سے گیم چینجر ثابت ہو سکتی ہے۔
عمران خان کے اسمبلیاں توڑنے کے اعلان کے بعد حکومتی اتحاد کی صفوں میں ہلچل مچی ہوئی ہے
حکمران اتحاد کی طرف سے کوششیں کی جارہی ہیں کہ کسی بھی طرح عمران خان کو اس انتہائی اقدام سے روکا جاسکے تاہم اس حوالے سے اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ پنجاب میں ان ہائوس تبدیلی لانے کی کوشش کی جائے گی اور پھر کامیابی کی صورت میں ن لیگ کا وزیر اعلیٰ منتخب کیا جائے گا۔