حکمران اتحاد نے مالی مشکلات کےباوجود بجٹ میں عوام کو ریلیف کے اقدامات کئے،فضل الرحمان

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکمران اتحاد نے مالی مشکلات کے باوجود بجٹ میں عوام کو مزید ریلیف دینے کے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

وفاقی بجٹ، ترقیاتی منصوبوں کے لیے 11 کھرب 50 ارب روپے کی تاریخی رقم مختص، دفاعی اخراجات میں اضافہ

اپنے ایک بیان میں چیئرمین پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جے یو آئی نے 4 سال احتجاج کرکے چیئرمین پی ٹی آئی کے منصوبے کو تباہ کردیا، 4 سال میں ملکی معیشت کے ساتھ کھیلا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے بین الاقوامی ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے ملک کو تباہی کے دہانے پر ڈال دیا، جمعیت علمائے اسلام آئندہ انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، پی ڈی ایم جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو سکتی ہے۔

بجٹ میں کون سی اشیاء مہنگی اور کیا کیا سستا ہوا،تفصیلات آگئیں

پی ڈی ایم کے سربراہ نے مزید کہا کہ مالی مشکلات کے باوجود حکمران اتحاد نے بجٹ میں عوام کو مزید ریلیف دینے کے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com