98
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) روسی صدر ولادی میر پیوٹن کو اس وقت یوکرین کے ساتھ ترکی اور اقوام متحدہ کی ثالثی میں کیے گئے اناج کے معاہدے کی بحالی کے لیے عالمی دباؤ کا سامنا ہے، جس پر انھوں نے اپنے ترک ہم منصب سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کل (پیر) کو بحیرہ اسود کے ساحل پر واقع سیاحتی مقام سوچی میں ترک صدر طیب اردوان سے ملاقات کریں گے۔
اس حوالے سے روسی صدر کے دفتر کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ترک صدر نے پہلے بھی روسی صدر پر یوکرین کے ساتھ دنیا کو اناج کی محفوظ ترسیل کے معاہدے کو برقرار رکھنے پر زور دیا تھا اور اب بھی دونوں رہنماؤں کے درمیان اس معاملے پر بات چیت جاری ہے۔ یاد رہے کہ ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے جمعے کو ماسکو میں روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو سے ملاقات کی تھی جس میں دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان متوقع ملاقات کو حتمی شکل دی گئی تھی۔