202
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے بھارت میں ہونے والے جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔
روسی صدارتی محل کریملن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر پیوٹن جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے بھارت نہیں جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں
جی 20 اجلاس ، بھارت مقبوضہ کشمیر کو غیر متنازعہ علاقہ ثابت کرنے میں ناکام
کریملن کے مطابق وزیر خارجہ سرگئی لاوروف جی ٹوئنٹی اجلاس میں روس کی نمائندگی کریں گے۔اس سے قبل روسی صدر پیوٹن اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت بھی ہوئی تھی جس میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔کریملن کے مطابق پیوٹن اور مودی نے تجارت، توانائی اور خلائی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا، دونوں رہنماؤں نے برکس کی توسیع اور جی 20 سربراہی اجلاس پر بھی بات کی۔واضح رہے کہ جی 20 ممالک کا سربراہی اجلاس بھارت میں آئندہ ماہ نئی دہلی میں ہو رہا ہے۔