اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ نے مکی آرتھر کی کنسلٹنٹ بننے کی پیشکش مسترد کردی جس کے بعد ان کی قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے پر تقرری کی کہانی ختم ہوگئی۔
کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی نے مکی آرتھر کو ہیڈ کوچ بنانے کی پیشکش کی تاہم مکی آرتھر نے فل ٹائم کوچ کا کردار ادا کرنے کے بجائے کنسلٹنٹ بننے کی پیشکش کی۔
مکی آرتھر کے ساتھ معاملات ختم ہونے کے بعد پی سی بی حکام نے اب ایک اور غیر ملکی کوچ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس سے قبل منگل 27 دسمبر کو پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا تھا کہ وہ مکی آرتھر کو پہلے لے کر آئے ہیں اور کھلاڑیوں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے ان سے دوبارہ رابطہ کریں گے۔