انصاف کا ترازو برابر ہو اور فیصلے آنکھیں بند کر کے کیے جائیں،شہباز شریف 

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) انصاف کا ترازو برابر ہو اور فیصلے آنکھیں بند کر کے کیے جائیں،شہباز شریف

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ جو لوگ آج کہہ رہے ہیں کہ حکومت بہت بڑی غلطی کر رہی ہے، میں غلطی نہیں کر رہا، گرفتاری کے احکامات میں نے نہیں دیئے، گرفتاری کے احکامات عدالتوں نے جاری کیے ہیں۔

سی پی این ای کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایک سیاسی شخص خود کو قانون سے بالاتر سمجھتا ہے، اس وقت وہ دن رات اپنی بیماری، بڑھاپے اور بے بسی پر ماتم کرتا ہے۔  وہ ریلی میں جا سکتے ہیں لیکن ان کے لیے عدالتوں میں جانا ناممکن ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ عمران نیازی کی حکومت اور حواریوں نے جعلی کیس بنائے، کبھی کسی نے نہیں کہا کہ میں نہیں آئوں گا یا میں بیمار ہوں، رانا ثنا اللہ پر جھوٹا بے بنیاد کیس بنایا گیا، رانا ثنا اللہ کو گھر کا کھانا  نہیں دیا گیا۔ کوئی سیاسی جماعت الیکشن سے بھاگ نہیں سکتی ورنہ اس کا وجود ختم ہو جائے گا، ہم الیکشن کمیشن کے فیصلے کے ساتھ چلیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ بات سامنے آئی تو بہت دور تک جائے گی۔ آج وہ شخص جو سب کچھ خود کرتا ہے ہم پر الزام لگا رہا ہے۔ تم نے انصاف کی عدالتوں کی بے حرمتی کی، دنیا کو کیا پیغام دے رہے ہو؟ عمران خان نیازی بڑا جھوٹ بول رہا ہے  اورکہتا ہے کہ میں صادق اور امین ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ تحائف بیچنا اصل جرم ہے، سب سے بابرکت تحفہ جس پر خانہ کعبہ کا ماڈل تھا، اس نے حاصل کیا اور بیچ کر قوم سے جھوٹ بولا، ایسے بہت سے سلگتے سوالات ہیں

انصاف کا ترازو برابر ہو اور فیصلے آنکھیں بند کر کے کیے جائیں، یہاں تو کھلی آنکھوں سے انصاف کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com