اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کا شیڈول جاری کر دیا گیا، شیڈول میں پاکستان کا معاملہ شامل نہیں ہے۔
آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں ٹیکس وصولی کے اہداف کے تخمینے پر اختلافات برقرار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
آئی ایم ایف پروگرام تاخیر کا شکار،بجٹ عمل متاثر ہونے کا خدشہ
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے 14 جون تک ہونے والے اجلاس کا نیا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے اور پاکستان کا معاملہ شیڈول میں شامل نہیں کیونکہ ابھی تک عملے کی سطح پر کوئی معاہدہ نہیں ہوا۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرضہ پروگرام کی بحالی پر ڈیڈ لاک برقرار ہے تاہم حکومت 30 جون تک عملے کی سطح پر معاہدے کے لیے پر امید ہے۔
مزید پڑھیں
آئی ایم کی نئ شرائط عائد،پاکستان کی مشکلات میں مزید اضافہ
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف ٹیکس کا ہدف 9800 ارب روپے تک بڑھانے پر اصرار کر رہا ہے جب کہ وزارت خزانہ سالانہ ٹیکس ہدف 9200 ارب روپے رکھنے کی تجویز دے رہی ہے۔