اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)قومی ایئرلائن پی آئی اے کا شیڈول معمول پر نہ آسکا، آج 10 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق قومی ایئرلائن کی 10 پروازوں کے شیڈول میں تبدیلی اور کئی کو تاخیر کا سامنا ہے، کراچی سے تربت جانے والی دو پروازیں پی کے 501 اور پی کے 502 منسوخ کردی گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور جانے والی دو اپ اور ڈاؤن پروازیں پی کے 302 اور پی کے 303 اور کراچی سے اسلام آباد جانے والی پروازیں پی کے 368 اور 369 منسوخ کر دی گئی ہیں۔
اس کے علاوہ کراچی سے سکھر اور سکھر سے کراچی کی دو پروازیں پی کے 336 اور پی کے 337 بھی منسوخ کردی گئی ہیں، کراچی سے فیصل آباد کی پرواز پی کے 340 اور فیصل آباد سے کراچی کی پرواز پی کے 341 بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے جدہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 741 ساڑھے چار گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی جب کہ اسلام آباد سے گلگت جانے والی پی کے 601 بھی تاخیر کا شکار ہوئی۔
اسلام آباد سے کراچی جانے والی پی کے 301 ڈھائی گھنٹے اور لاہور سے ریاض جانے والی پی کے 725 تین گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی جبکہ اسلام آباد سے گلگت جانے والی پی کے 605 مقررہ وقت سے 50 منٹ تاخیر سے روانہ ہوئی۔
اسلام آباد سے کوئٹہ جانے والی پرواز پی کے 325 ایک گھنٹہ 20 منٹ، اسلام آباد سے تربت جانے والی پرواز پی کے 509 ڈیڑھ گھنٹہ اور کراچی سے کوئٹہ جانے والی پرواز پی کے 310 دو گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے 300 ڈھائی گھنٹے، ملتان سے القاسم جانے والی پرواز پی کے 168 اور دبئی جانے والی پرواز پی کے 221 دو گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔