8
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سیز فائر معاہدہ ،حماس آج 3 قیدیوں اسرائیل 369 فلسطینیوں کو رہا کرے گا۔
حماس کے تین مغویوں کی رہائی کے بدلے اسرائیل 369 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا۔ یرغمالیوں میں امریکی نژاد اسرائیلی سیج ڈیکل چن، الیگزینڈر ٹرافانوف اور یائر ہارن شامل ہیں۔ رہا ہونے والے فلسطینیوں میں 36 عمر قید ہیں جن میں سے 333 کا تعلق غزہ سے ہے۔جنگ بندی کے معاہدے کے باوجود، اسرائیلی جارحیت جاری رہی، اسرائیلی فوج نے جنوب مغربی شامی دیہاتوں میں پیش قدمی اور قبضہ کرنے کی کوشش کی۔