اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن آج منگل پاکستان کے مختلف شہروں اور دیگر ممالک میں بھی دیکھا جا سکے گا۔
ماہرین نے شہریوں کو گرہن کے دوران براہ راست سورج کی طرف دیکھنے سے خبردار کیا ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سورج گرہن کا دورانیہ تقریبا 2 بجے شروع ہو کر شام 6 بجے کے قریب ختم ہو گا۔ سورج گرہن کراچی میں دوپہر 3 بجکر 57 منٹ پر شروع ہوگا اور شام 5 بجکر 56 منٹ پر ختم ہوگا۔ کہ سورج گرہن کراچی میں 5 بج کر ایک منٹ پر اپنے عروج پر ہوگا۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سورج گرہن دوپہر 3 بجکر 43 منٹ پر شروع ہوگا اور شام 5 بجکر 22 منٹ پر ختم ہوگا۔ لاہور میں سورج گرہن دوپہر 3 بجکر 49 منٹ پر شروع ہوگا اور 4 بج کر 54 منٹ پر سورج گرہن عروج پر پہنچے گا جب کہ 5 سورج گرہن کا اختتام 20 بجکر 5 منٹ پر ہوگا۔ ماہرین کے مطابق 61 فیصد سورج گرہن لاہور شہر میں دیکھا جا سکے گا۔ پشاور میں سورج گرہن دوپہر 3 بج کر 41 منٹ پر شروع ہو کر شام 5 بج کر 28 منٹ پر ختم ہو گا جب کہ کوئٹہ میں 3 بج کر 44 منٹ پر شروع ہو کر 5 بج کر 11 منٹ پر ختم ہو گا۔ منٹوں میں ختم ہو جائے گا۔