اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) نگراں وزیراعظم کے انتخاب کا معاملہ آخری مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔
نگراں وزیراعظم کی تقرری کے لیے وزیراعظم شہبازشریف اور قائد حزب اختلاف راجہ ریاض کے درمیان آج دوسری ملاقات ہوگی۔
راجہ ریاض کی جانب سے پیش کیے گئے تین ناموں میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آئین ہمیں 3 دن کی رعایتی مدت دیتا ہے، امید ہے اس سے پہلے مسئلہ حل ہو جائے گا۔
یہ بھی پرھیں
وزیر اعظم اپوزیشن لیڈر کی ملاقات بے نتیجہ ختم،نگران وزیر اعظم فائنل نہ ہو سکا
یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 9 اگست کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کی سمری صدر مملکت کو بھجوائی تھی جس پر صدر مملکت عارف علوی نے بھی دستخط کیے تھے۔گزشتہ روز نگراں وزیراعظم کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف اور راجہ ریاض کے درمیان پہلی ملاقات بے نتیجہ ختم ہوگئی۔شہباز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ ملاقات اچھے ماحول میں ہوئی تاہم ابھی تک کسی نام پر اتفاق نہیں ہوسکا، ایک اور ملاقات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔