سی پیک کا دوسرا مرحلہ خطے کی ترقی میں اہم کردار ادا کریگا،چینی قیادت کے مشکور ہیں، شہبازشریف

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں خصوصی اقتصادی زونز قائم کیے جا رہے ہیں، سی پیک کا دوسرا مرحلہ نہ صرف پاکستان بلکہ خطے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ .
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا ہے کہ وہ سی پیک کی 10 سالہ تقریبات میں شرکت پر چین کے نائب وزیراعظم کے مشکور ہیں۔ آج کا دن دونوں کے لیے یادگار ہے،

چین اور پاکستان آہنی بھائی ہیں، چین نے ہمت اور لگن سے ترقی کا سفر طے کیاشہباز شریف نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کے درمیان منفرد دوستی کا آغاز ہوا ہے، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے چین اور پاکستان کی دوستی کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا، صدر شی جن پنگ نے دورہ پاکستان کے موقع پر سی پیک کا تحفہ دیا۔ CPEC کے کئی منصوبے وقت سے پہلے مکمل کیے، چند منصوبے ابھی تک جاری ہیں جو تکمیل کے مراحل میں ہیں، CPEC نے توانائی بحران کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ توانائی بحران پر قابو پانے کے بعد پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہوا، سی پیک کے تحت 25 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کی گئی، لاکھوں لوگوں کو روزگار کے مواقع ملے، چینی قیادت نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ دوستی نبھائی ہے۔ چین اور پاکستان CPEC کے ذریعے خلیج کو پر کر رہے ہیں، گوادر بندرگاہ آنے والے دنوں میں مصروف ترین بندرگاہ ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت گوادر کی ترقی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، گوادر میں بجلی اور پینے کے پانی کا مسئلہ حل ہو گیا ہے۔ پاکستان کی بھرپور حمایت کے دوران چینی قیادت اور عوام کی حمایت کو کبھی فراموش نہیں کریں گے،

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا