اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان کی خفیہ ایجنسیوں نے بھارت کی ایجنسیوں کا منصوبہ ناکام بنا دیا، بھارتی فوج اور را ایجنسی بھی جعلی مقابلوں اور منشیات کی سمگلنگ میں ملوث ہے۔
بھارتی فوج اور انٹیلی جنس ایجنسیوں نے اپنے ہی لوگوں کو بے وقوف بنانے میں سبقت لے لی، بھارتی ایجنسیوں کے منصوبے کے مطابق کشمیریوں کو پیسوں کا لالچ دے کر سمگلنگ کی طرف مائل کیا گیا اور موقع ملنے پر اسمگلر کو جعلی آپریشن میں ہلاک کر دیا گیا بعد میں وہ مارا گیا. آپریشن کانام دے کر اور پاکستان کا نام دے کر آپریشن میں شامل اہلکاروں کو اسلحے اور اچھی رپورٹ سے نوازا جاتا ہے۔
بھارتی فوج، را اور جموں و کشمیر پولیس نے مودی سرکار کے سامنے نمبر بنانے کے لیے اپنے ہی ہتھیار سمگل کر کے آزادی پسندوں پر حملے شروع کر د ئیے
جھوٹ، جعلی مقابلے اور ماورائے عدالت قتل بھارتی فوج کی پہچان بن چکے ہیں، عصمت دری، معصوم شہریوں کے قتل، خودکشی اور پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے واقعات نے بھارتی فوج کو جدید ترین ہتھکنڈوں کا سہارا لینے پر مجبور کر دیا ہے۔
بھارتی فوج نے اپنے ہی اعلی افسران کو دھوکہ دینا شروع کر دیا، فوجی افسران نے اپنا کیرئیر بنانے کے چکر میں خطے کا امن دا ئوپر لگا دیا، بھارتی فوجی افسران ترقیوں، تمغوں اور رپورٹس کے چکر میں کشمیریوں کے خون سے ہولی کھیلنے لگے۔
دوسری جانب سی آئی ڈی کشمیر کا پولیس چیف کو لکھا گیا خط بھی سامنے آیا، خط میں کپواڑہ ضلع میں لیفٹیننٹ کرنل اکشانت کے فرضی آپریشن کا ذکر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 16 جنوری 2021 کو دی وائر کی رپورٹ کے مطابق پلوامہ حملے میں مودی حکومت خود ملوث تھی۔