قوموں کی ترقی کا راز انصاف میں پوشیدہ ہے، مریم نواز کا عالمی یومِ انصاف پر پیغام

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عالمی یومِ انصاف کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ انصاف ہی وہ قوت ہے جو قوموں کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ان کے مطابق، جس معاشرے میں عدل و انصاف کا چراغ گل ہو جائے، وہاں ظلم کی تاریکی ہر سمت چھا جاتی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ انصاف وہ سورج ہے جس کی کرنوں کے بغیر ترقی کی راہیں روشن نہیں ہوتیں، جب کہ ناانصافی نہ صرف انفرادی زندگی کو متاثر کرتی ہے بلکہ پورے معاشرے کو بداعتمادی، نفرت اور خلفشار کی طرف دھکیل دیتی ہے۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے انصاف کی فراہمی کو اپنی بنیادی پالیسیوں میں مرکزی حیثیت دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے سی سی ڈی اور پیرا جیسے ادارے قائم کیے ہیں تاکہ ہر شہری کو اس کا حق بلا امتیاز ملے اور ناانصافی کے خلاف مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔
انہوں نے اپنے پیغام میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت انصاف کی فراہمی کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے، کیونکہ بغیر عدل کے معاشرے میں تعلیم، صحت، معیشت اور خوشحالی کے خواب ادھورے رہ جاتے ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ یہ صرف حکومت کی نہیں بلکہ ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ وہ معاشرتی انصاف کے فروغ میں کردار ادا کرے۔
انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ اس جدوجہد میں شریک ہوں تاکہ انصاف کی روشنی ہر گھر اور ہر فرد تک پہنچے اور پنجاب ایک پُرامن، خوشحال اور منصفانہ معاشرہ بن سکے۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔