پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کی رپورٹ پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
ٹوئٹر پر بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کو کون فنڈنگ کر رہا ہے، یہ راز کیوں سامنے نہیں آرہا؟
سابق وزیر نے مطالبہ کیا کہ غیر ملکی فنڈنگ کیس میں تینوں جماعتوں کی فنڈنگ کا فیصلہ اکٹھا کیا جائے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 40 ہزار سے زائد ڈونرز کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو دیں۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی پاکستان تحریک انصاف کو فنڈز دیتے ہیں۔ فنڈنگ قانون کا مقصد ووٹرز کو یہ بتانا ہے کہ سیاسی جماعت کو کون فنڈنگ کر رہا ہے۔