اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ طالبان
ایسےدہشت گرد گروپوں کو روکیں جو پاکستان کے لیے خطرہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم طالبان
حکام سے بات چیت جاری رکھے ہوئے ہیں۔
طالبان دہشت گرد گروپوں کو روکیں جو پاکستان کے لیے خطرہ ہیں اور پاکستان سمیت خطے کے دیگر ممالک کے
خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کی اجازت نہ دیں۔
انہوں نے کہا کہ افغان حکومت میں تمام نسلی گروہوں کی شمولیت ضروری ہے۔ پاکستان میں سیلاب کی تباہ
کاریوں پر بات کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ وہ پاکستان کی مدد کے لیے عالمی برادری
کو متحرک کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
سیلاب سے فصلوں، مویشی، مکانات اور جانوں کا نقصان ہوا ہے، اس لیے عالمی برادری کی اولین ذمہ داری ہے
کہ وہ پاکستان کی مدد کرے۔ انتونیو گوتریس کا مزید کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی میں پاکستان کا کردار بہت کم ہے
عالمی برادری جنوری کو پیرس میں ہونے والی کانفرنس میں پاکستان کی حمایت کرے۔