سیکورٹی فورسز دہشت گردی کی کارروائیوں کا بھرپور اور موثر جواب دیں گی، آرمی چیف 

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی کارروائیوں کا بھرپور اور موثر جواب دیں گی۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کوئٹہ گیریژن کا دورہ کیا، آرمی چیف کا کوئٹہ گیریژن پہنچنے پر کور کمانڈر کوئٹہ نے استقبال کیا، آرمی چیف کو ژوب واقعے پر بریفنگ دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے سانحہ ژوب کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج کو افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں پر شدید تحفظات ہیں، کالعدم تحریک طالبان کو افغانستان میں کھلی آزادی ہے، پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے پر تشویش ہے۔ .

جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ افغان عبوری حکومت سے توقع ہے کہ وہ افغانستان کی سرزمین کو کسی دوسرے ملک کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف بلاامتیاز آپریشن جاری رہے گا، ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے تک مسلح افواج آرام سے نہیں بیٹھیں گی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com