ملک کی سلامتی ہمارے شہداء کی گراں قدر خدمات کے بغیر ممکن نہیں،صدر مملکت 

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پوری قوم کو اپنے بہادر شہداء پر فخر ہے، ملک کی سالمیت اور سلامتی ہمارے شہداء کی گراں قدر خدمات کے بغیر ممکن نہیں۔

یوم شہداء کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ آج ہم مادر وطن کے لیے عظیم قربانیاں دینے والے اپنے اسلاف اور سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی بے مثال جرات اور قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے یوم شہداء منا رہے ہیں۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ہماری مسلح افواج بشمول پاکستان آرمی، رینجرز، ایئر فورس، نیوی، پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے جوانوں اور افسران نے اپنی بہادری اور قربانیوں کی بدولت پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا ہے اور قوم ان کی مقروض ہے۔ .

انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو اپنے بہادر شہداء پر فخر ہے کیونکہ ہماری تاریخ میں انہوں نے آزمائش کی ہر گھڑی میں حب الوطنی اور بہادری کا مظاہرہ کیا ہے پاکستان نے اپنی افواج کی بہادری اور قربانیوں کی بدولت دہشت گردی کے عفریت کو اکیلے ہی قابو کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ قدرتی آفات اور وبائی امراض کے دوران بھی ہماری سیکورٹی فورسز نے ہمارے عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہو کر ہم وطنوں کی بروقت مدد کی۔

انہوں نے کہا کہ بطور صدر پاکستان میں شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے اور اپنے جذبات کا اظہار کرنے کے لیے شہداء کے اہل خانہ سے باقاعدگی سے رابطہ کرتا ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آج پاکستان کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے اور ہمیں ان چیلنجز پر قابو پانے کے لیے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ آئیے آج عہد کریں کہ ہم اپنے بہادر شہداء کو کبھی نہیں بھولیں گے۔ ہم ہمیشہ ان کا احترام کرتے رہیں گے اور قوم کے ان بہادر بیٹوں اور بیٹیوں سے اپنی لازوال محبت کا اظہار کرتے رہیں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com