اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)حساس اداروں نے الیکشن کمیشن کو موجودہ صورتحال میں شیڈول انتخابات نہ کرانے کی تجویز دے دی۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کو حساس اداروں کی جانب سے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کے دوران سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں آر اوز اور اے آر اوز کا تقرر کردیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ حساس اداروں کی بریفنگ میں بتایا گیا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں سیکیورٹی تھریٹ الرٹ بہت زیادہ ہے، سیکیورٹی خطرات بہت زیادہ اور شدید ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حساس اداروں نے الیکشن کمیشن کو تجویز دی ہے کہ حال ہی میں طے شدہ انتخابات موجودہ صورتحال میں نہ کرائے جائیں۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے اجلاس میں آئی ایس آئی اور آئی بی نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کی مخالفت کی۔
انتخابات کے لئے 20 ارب کی ضرورت، فنڈز فراہمی یقینی بنائی جائے ، الیکشن کمیشن اجلاس کا اعلامیہ
ذرائع کے مطابق حساس اداروں کی بریفنگ میں بتایا گیا کہ عمران خان، بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان کی جان کو شدید خطرات ہیں، دیگر سیاسی رہنماؤں کو بھی خطرات لاحق ہیں۔
ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ اگر کسی جماعت نے انتخابات کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار کیا تو نیا تنازع کھڑا ہوسکتا ہے۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب میں انتخابات کے لیے 30 اپریل کی تاریخ کا اعلان کیا ہے اور انتخابی شیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے جب کہ خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ کے لیے الیکشن کمیشن نے گورنر کو 14 دن کی مہلت دی ہے ۔