جہانگیر ترین سے سینئر سیاسی شخصیات کے رابطے،ملاقاتوں کا سلسلہ جاری 

 

 اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے ٹوٹنے کے بعد سیاسی شخصیات نے سینئر سیاستدان جہانگیر ترین سے رابطے تیز کر دئیے پاکپتن کے سابق ایم این اے محمد شاہ کھگہ نے لاہور میں جہانگیر ترین سے ملاقات کی، ملاقات میں سابق رکن پنجاب اسمبلی سعید اکبر نوانی اور وزیراعظم کے معاون خصوصی عون چوہدری نے بھی شرکت کی۔ .

پی ٹی آئی کے ناراض رہنما سے مختلف سیاسی شخصیات سے رابطوں اور ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، ملاقاتوں اور مشاورت کے بعد جہانگیر ترین جلد اپنے سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

بعد ازاں پی ٹی آئی کے سابق رہنما ڈاکٹر امجد نے جہانگیر ترین سے ملاقات کی، ملاقات میں سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر ڈاکٹر امجد کے صاحبزادے بھی موجود تھے۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر امجد نے چند روز قبل تحریک انصاف سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا، وہ عمران خان کے فوکل پرسن برائے ٹریڈ یونینز اور ڈپٹی انفارمیشن سیکر ٹری کے علاوہ سینٹرل کور کمیٹی کے رکن بھی تھے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے سابق رہنما جہانگیر ترین نے قومی سطح پر نئی سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی کی تشکیل کے سلسلے میں جہانگیر ترین کراچی، اندرون سندھ، کے پی اور بلوچستان کے اہم رہنما ئوں سے رابطے میں ہیں۔ رہنما ئوں نے شمولیت پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com